ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں منعقدہ نیشنل لیول کبڈی ٹورنامنٹ مارچ تک ملتوی :نوٹ کالعدم کا اثر

بھٹکل میں منعقدہ نیشنل لیول کبڈی ٹورنامنٹ مارچ تک ملتوی :نوٹ کالعدم کا اثر

Mon, 05 Dec 2016 18:47:12    S.O. News Service

بھٹکل:7/ڈسمبر  (ایس او نیوز) بڑی رقم کی نوٹوں کو کالعدم قراردئیے جانے کی وجہ سے بھٹکل میں 30, 31ڈسمبراور یکم جنوری کو منعقد ہونے والے جے ڈی نائک بلگا کے زیر اہتمام نیشنل لیول کبڈی ٹورنامنٹ کو ملتوی کیا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری منتظمین نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا کے صدر ناگیش دیواڑیگا نے پریس ریلیز میں بتایا کہ 500اور1000ہزارروپئے کے نوٹ بند کئے جانے سے عوام کافی تکالیف کا سامنا کررہے ہیں، بینکوں کے ذریعے ہفتہ میں 10000روپئے بھی ملنا دشوار ہورہاہے، ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے فیصلہ لیا ہے کہ ڈسمبر اور جنوری میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کو مارچ 2017 تک ملتوی کیاجائے۔


Share: